کرتی ہے ہم پہ اس طرح ،احسان زندگی
لاتی ہے گناہگاروں پہ جو ، رمضان زندگی
تسبیح و تراویح ہے ،سکونِ قلب و روح
سمیٹ لے ،کہ ہے بخشش کا یہ سامان زندگی
کرتے ہیں اہتمام ، اس ماہ میں صبح شام
ہر گھر میں سجاتی ہے، دسترخوان زندگی
کما لو نیک اعمال ،اورکرو عبادتِ خداوندی
چند دن بن کے آئی ہے مہمان زندگی
ستر گُنا دیتا ہے، یہ فضل ہے اس کا
ملی ہے مہلت، کر لے کچھ نادان زندگی
میں بھی کہوں کہ ، میں بھی بڑا خوش نصیب ہوں
سنا دے جو مجھے مدینے کی ، اذان زندگی
مٹی ہے تیری فطرت، مٹی ہے ابد تک
کس چیز کا ہے، بول تجھے پھر مان زندگی
بانٹو محبتیں، بانٹو غمزدوں کے غم
گلشن کرو اسے، جو ہے ویران زندگی
رب کو کرو راضی، غفلتوں سے نکل کر
بن جائے کہیں نہ آگ کا سامان زندگی
اللہ کرے قبول، روزہ و عبادت سب کی
اور کر دے حاوی کی بھی، آسان زندگی