Add Poetry

مرحبا کی مَچاتے ہیں جب دُھوم ہَم

Poet: Iqbal Ishrat Warsi By: Mohammed Iqbal Ishrat Warsi, mirpurkhas

آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم ۔ واللیل والضُحٰی ویلکم ویلکم

ہو زمیں و زماں کے مختار تُم
رب کی تخلیق میں ایک شاہکار تم
رب کے محبوب تم رب کے دِلدار تم
ہم گنہگاروں کے اک خریدار تم

عاصیوں کی صدا ویلکم ویلکم۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم

کل بھی روتا تھا ابلیس اور آج بھی
اُس کے یاروں کا سینے میں گُھٹتا ہے دَم
بارھویں کی مَحافِل سجاتے ہُوئے
مرحَبا کی مَچاتے ہیں جب دُھوم ہم

نعرہ َٔمرحبا ویلکم ویلکم۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم

پُہنچے بُراق پہ جب کہ شاہِ زَمَن
حُور و غُلماں یہ بُولے مَنا کہ جَشَن
آگئے وہ جو باعِثِ تَخلیق ہیں
اپنے غیروں سبھی پہ جو شفیق ہیں

قُدسیوں نے کہا ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم

رَبّ کے پیغامِ لولاک میں ہے پِنہاں
اُس کے مِحبوب کی عَظمتُوں کے نِشاں
یہ چَمکتے سِتارے زَمیں کہکشاں
فَلک شَمسُ و قَمر اور یہ سارا زماں

آپ ہی پہ فِدا ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم

آپ ہی کے لئے ہے بَندھا یہ سَماں
آپ ہی کی ہے کوثر حَسِیں گُلسِتاں
مُجھکو بُلوَا لو اب تو یہاں سے وہاں
صَدقہ حَسنین کا تُم کو شاہِ زماں

ہُو قُبول اِستدعا ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم

عشرتِ وارثی پہ نِگاہِ کرم
کب سے بیکار بیٹھا ہے شاہِ اُمم
پھر دِکھا دو اِسے اپنا سوھنا حَرم
لکھ رہا ہے ثنا اِسکا رکھنا بھرم

ہوگئی اِبتدأ ویلکم ویلکم ۔ ۔ آگئے مصطفٰے ویلکم ویلکم

 

Rate it:
Views: 360
11 Feb, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets