Add Poetry

مرکزِمحبت

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

نعت پڑھتا ہے خود رحمن مصطفی کی
سب سے اونچی ہے شان مصطفی کی

اللہ ہی جانتا ہے حقیقت رسول پاک
نہیں ہوئی کسی کوپہچان مصطفی کی

شان کریمی دیکھیے اس درکی گدائی
کرتے ہیں دنیاکے سلطان مصطفی کی

یٰس ،طٰہٰ۔مزل،مدثر،رسول ،نبی،شاہد ،مبشر
کرتا ہے مدح سرائی قرآن مصطفی کی

بخش دے گااللہ خطائیں ان کی
اطاعت کرتے ہیں جومسلمان مصطفی کی

ہماری قسمت ذرادیکھیے اس دنیامیں
مرکزمحبت ہے یہ پاکستان مصطفی کی

رب کریم کی دلیل ہیں نبی میرے
مگرکوئی نہیں ہے برہان مصطفی کی

ظلم سہتے ہوئے جاں نثاروں نے کہا
جسم مصطفی کا ہے جان مصطفی کی

تاثیرایسی ہے کہ چلاآیاوہ
جس نے بھی سنی اذان مصطفی کی

معاف کردیتے ہیں د شمنوں کوبھی
طبیعت ہے دیکھوکتنی مہربان مصطفی کی

تلاوت قرآن کروصدیقؔ اسی یقین سے
فرمان اللہ کا ہے زبان مصطفی کی

Rate it:
Views: 340
26 Oct, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets