مزدوروں کا دن ہے
لیکن مزدور کے لئے
آج بھی مزدوری کا دن ہے
سب آرام کرتے ہیں۔۔۔
لیکن مزدور تو
آج کے دن بھی کام کرتا ہے
صبح سویرے مزدوری میں
صبح سے شام کرتا ہے
کیونکہ مزدور مزدوری نہ کرے
تو مزدور کے گھر کا چولہا
نہیں جلتا ہے
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ
مزدور کے دن مزدور کو
بنا مشقت کئے ہی۔۔۔
مزدوری مل جائے۔۔؟
مگر نہیں۔۔۔۔کیونکہ
مزدور کو بنا مشقت مزدوری
کبھی راس نہیں آتی
مشقت کئے بغیر ملنے والی مزدوری
مزدوری نہیں خیرات ہے
مزدور خیرات کی ذلت
اور مشقت کی عظمت سے
آشنا ہے اسی لئے
مزدور کے دن بھی مزدور
مزدور مشقت کرتا ہے
مزدوروں کا دن ہے
لیکن مزدور کے لئے
آج بھی مزدوری کا دن ہے