مسلماں کا مطلب ہی نہ سمجھےمسلماں اب تک
جولفظ مسلماں کو نہ سمجھے تو قرآں کیا سمجھے
جو سمجھنا چاہتے ہی نہیں اسکا علاج دنیا میں نہیں
جو سمجھنا ہی نہ چاہے تواس کو خدا ہی سمجھے
لکم دینکم ولی یدین قرآن کا فرماں ہے
جو یہاں نہ سمجھ سکے وہ وہاں سمجھے
پیروی آل رسول کیا ہیں جو سمجھے
دنیا بھی سمجھےوہ آخرت بھی سمجھے
بدنصیب انساں ہے وہ جواسلام کو نہ سمجھے
اس سے بڑھ کر وہ جو رسول کو بھی نہ سمجھے
کتنا مشکل مرحلہ ہے قاتل کوبھی شربت کا پلانا
وقت رحلت قاتل کے لئے مولا علی کی وصیت ہی سمجھے
نظر دوڑاؤ اگر تم زولعشیرہ سے فتح مکہ تک
کوئی سمجھے نہ سمجھے محمد کو علی تو سمجھے
مسلماں آج جو در بدر ہیں تو صرف تفرقہ کی باعث
یونٹی کو کافر تو سمجھے مگر مسلماں نہ سمجھے
وعتصمو بحبل اللہ ولا تفرقو کہکرسب کو سمجھایا
ساری دنیا تو سمجھے مگرمسلماں اب بھی نہ سمجھے
قرآں اتاراہے تمام انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کےخاطر
ہم نے آج تک سوچا ہی نہیں ٹھیک سے کہ اسکو سمجھے
نہ سوچنے نہ سمجھنے کا نیتجہ سب نے دیکھا
ہم غلامی کے طوق پہن کر جی رہے ہیں آخر کیا سمجھے
قرآن کا یہ حکم ہے کہ پڑھ پڑھ پڑھ اور صرف پڑھ
ہم ہی قرآن کو نہ سمجھے باقی سارا زمانہ سمجھے
مسجد و محراب علم کا مرکز ہیں ہی
انھیں اگر یونیورسٹی میں بدل دیں توقوم بہتر سمجھے
اپنے ارد گرد سے ایسوں کو قیادت سونپے
جو قوم سے مخلص ہوں اور اسلام کو بھی سمجھے
قوم کیا ہے قوموں کی امامت کیا ہے
اس دور کے جاہل ملا کیا سمجھے
مسجدیں ہوگئ ہیں ویراں آج کل کیوں؟
کبھی غور فرمایا آپ نے منیجمنٹ سمجھے
پھول جیسے بچوں کے چہروں پر وہ رونق کہاں آجکل
مرجھا رہے ہیں وقت سے پہلے معاشرہ ہی سمجھے
عبادت خانوں کی رونق ہمیشہ لوگوں کے دم سے ہے
اللہ کی بنائی ہوئی جنت میں جانا ہے تو بچوں کو سمجھے
اللہ کی نگاہ میں انسان کی جوعظمت ہے پرکی تم کیا جانے
جنت میں جانے کی تمنا ہے تجھے تودنیا کو بھی تو جنت سمجھے
علم کا دروازہ اور اپنے دل کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھنا
ایسوں کو خدا ہی نوازتا ہے حسن تم کیا سمجھے