Add Poetry

مسکن محبوب

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

ہرمعیارسے اعلیٰ معیارمیرے نبی کاہے
خودرب دوعالم حب دارمیرے نبی کاہے
بعدرب تعالیٰ کے مالک ہیں سب جہانوں کے
جسے چاہیں جنت دیں اختیارمیرے نبی کاہے
منظرفتح مکہ دیکھیے عام معافی کااعلان کیا
خلق عظیم سے مزیّن کردارمیرے نبی کاہے
علاج اس کاتمہارے پاس نہیں ہے کوئی
اے طبیبویہ مریض بیمارمیرے نبی کاہے
کھڑے ہیں مسجداقصیٰ میں انبیاء صفیں بنائے ہوئے
آدم تاعیسیٰ سب کوانتظارمیرے نبی کاہے
جی بھرکے گھوموحاجیومدینے کے بازارمیں
کوئی عام نہیں یہ بازارمیرے نبی کاہے
چاندہوادوٹکڑے پلٹ آیاسورج ڈوباہوا
ذرہ ذرہ کائنات فرماں بردارمیرے نبی کاہے
حج عمرہ زندگی میں قبرحشرمیں غلاموں کو
چاہت ہے جس کی دیدارمیرے نبی کاہے
فرمان مبارک ہے قرآن پاک میں رب کریم کا
اطاعت گزارمیرااطاعت گزارمیرے نبی کاہے
کھائی رب تعالیٰ نے مسکن محبوب کی قسم
پوری دنیاسے اعلیٰ دیارمیرے نبی کاہے
بھیجتارہے کثرت سے درودوسلام صدیقؔ جسے
مطلوب جنت میں قرب وجوارمیرے نبی کاہے

Rate it:
Views: 561
12 Apr, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets