Add Poetry

مصروف رہنے کے بہانے تلاش کرتا ہوں

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

مصروف رہنے کے بہانے تلاش کرتا ہوں
ان کہی باتیں اور فسانے تلاش کرتا ہوں

جب تُو صرف میرا اور بس میرا تھا
اب میں وہ زمانے تلاش کرتا ہوں

وفا کی حقیقت کو پانے کے لئے
شمع کے گرد پروانے تلاش کرتا ہوں

معلوم ہے بجلیوں کی نظر پڑ ہی جائے گی
پھر بھی محفوظ آشیانے تلاش کرتا ہوں

جن نے مدہوش کئے رکھا اک عمر
اُن آنکھوں کے میخانے تلاش کرتا ہوں

عشق میں جو اپنا آپ تیاگ دیتے ہیں
اشفاق ان سے دیوانے تلاش کرتا ہوں

Rate it:
Views: 944
22 Jun, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets