Add Poetry

مصطفٰے خیر الوریٰ ہو

Poet: Sag E Attar By: Muhammad Owais Attari, Lahore

مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیر الوریٰ ہو
سرور ہر دوسرا ہو
اپنے اچھوں کا تصدق
ہم سے بدوں کا بھی نبا ہو
کس کے پھر ہوکر رہیں ہم
گر تمہیں ہم کو نا چاہو
یہ ہنسیں تم اِن کی خاطر
رات دن روؤ کرا ہو
بد کریں ہر دم برائی
تم کہو ان کا بھلا ہو
ہم وہی ناشتہ رو ہیں
تم وہی بحر عطا ہو
ہم وہی شایاں رو ہیں
تم وہی شان عطا ہو
ہم وہی بے شرم و بد ہیں
تم وہی کان حیا ہو
ہم وہی ننگ جفا ہیں
تم وہی جان وفا ہو
ہم وہی قابل سزا کے
تم وہی رحم خدا کے
چرخ بدلے دہر بدلے
تم بدلنے سے ورا ہو

یہ بھی مولا عرض کر دوں
بھول اگر تم جاؤ تو کیا ہو
وہ ہو جو تم پر گراں ہے
وہ ہو جو ہرگز نا چاہو
وہ ہو جس کا نام لیتے
دشمن کا دل بھی برا ہو
وہ ہو جس کے رد کی خاطر
رات دن وقف دعا ہو
اور تم کو ہو واللہ تم کو
جان و دل تم پر فدا ہو
تم کو حق غم سے بچائے
غم عدو کو جاں گزا ہو
غم کو غم سے کیا تعلق
بے کسوں کےغم زدا ہو
کیو ں رضا مشکل سے ڈرئیے
جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشکل کشاہ ہو
کیوں سگ عطار مشکل سے ڈرئیے
جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشکل کشاہ ہو

Rate it:
Views: 562
30 Mar, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets