Add Poetry

مصلے پہ سجدوں کا غم ایلیا

Poet: علی زریون By: Sohaim, Peshawar
Musalay Pay Sajdon Ka Gham Ailiya

مصلے پہ سجدوں کا غم ایلیا
ہے القدس زیرِ ستم ایلیا

لہو کی منادی سے وادی بھری
مدد یا الہی کرم ایلیا

دیارِ مقدّس کی آتش بجھے
بہت کم ہے آنکھوں کا نم ایلیا !

اسے کوئی طعنہ جگاتا نہیں
اس امت کی غیرت عدم ایلیا

دھواں ہو گئیں طاق راتیں مری !
مجھے کھا گیا یہ الم ایلیا

کہوں العجل العجل العجل
رخِ ایلیا ہو بہم ایلیا

بھلا ایک مصرعے میں کیسے کروں !
میں زخمِ فلسطیں رقم ایلیا

وبا سانس روکے کھڑی ہے یہاں
دعا کا نہ گھٹ جائے دم ایلیا

میں ہوں کیا ! فقط ایک شاعر علی !
اٹھاتا ہوں پھر بھی عَلَم ایلیا

Rate it:
Views: 3539
12 Jul, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets