معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: Ahber By: Ghulam Muhy Ud Din, Lahore

خوشی منائو نبی عرش کے مہمان ہوئے
خُدا کے روبرو دونوں جہاں کی جان ہوئے

بُراق مچلتا پھرتا تھا ارد گرد اُن کے
سُکون اُسکا ہوئے آپ اُسکا مان ہوئے

صفاتِ عرش بھی جلوہ گری پہ نازاں ہیں
نعلینِ پاک کے اُس پر بھی تو نشان ہوئے

نبی تمام اِمامت کے مُنتظر ٹھہرے
شایانِ شان ہے اُن کے کہ وہ ذیشان ہوئے

نظرِ جبرئیل نے حیرت سے یہ منظر دیکھا
جہاں مکاں نہیں اُن کے وہاں مکان ہوئے

آج مقبول دُعا سب کی ہے آقا کے طُفیل
وہ خوش ہیں ، پہلے جو عہبر تھے پریشان ہوئے

Rate it:
Views: 613
27 May, 2014
More Religious Poetry