معراج النبی صل الله علیہ وآلہ وسلم

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds(UK)

شب اسراء جب سے معتبر ھوئی حضور آپ سے
معراج مصطفی پر یہ شب قدر بنی حضور آپ سے

ھوئے مشغول عبادت جن و انس آج معراج کی رات
عرش بریں پر صل الله کی صدا گونجی حضور آپ سے

خدائے برتر نے کرائے آپکو جنت و دوزخ کے مشاھدات
ھر مسمان پر پانچ وقت نماز فرض ھوئی حضور آپ سے

ختم ھوئی جبریل آمین کی رفاقت سدرہ المنتہا پرجب
نور سے عرش معلا کی راہ سج گئی حضور آپ سے

حسن دیکھیئے کیا سبق ملا ھے مسمان کو آج کی رات
صدیق اکبررضہکی نواآمنا وصدقنا عام ھوئی حضور آپ سے

Rate it:
Views: 450
20 May, 2015
More Religious Poetry