Add Poetry

معطّر کاغذ

Poet: Dr.Muhammed Husainb Mushaid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

نام جب اُن کا لکھا ہو گیا بہتر کاغذ
اُن کے اوصاف کی خوشبو سے معنبر کاغذ

سادہ تھا ، چھپ گیا جب اُس پہ قرآنِ اکرم
بن گیا دیکھو مقدّر کا سکندر کاغذ

شاخِ طوبیٰ کے قلم سے ہو رقم نعتِ نبی
تو لکھوں لالہ و گل کے میں بنا کر کاغذ

جس پہ سرکار کا فرمان ہوا ہے مرقوم
ہے وہ لاریب! بڑا دل کش و سُندر کاغذ

جس پہ نامِ شہِ کونین ہو ارقام وہی
میری نظروں میں ہےوہ بہتر و برتر کاغذ

جس پہ ہو عارضِ تاباں کی صفت کا احوال
کردے نامہ کی سیاہی کو منوّر کاغذ

ہے مُشاہدؔ کی دعا از پَے حسنین ، خدا!
’’حشر میں ہو مرے نامہ کا معطّر کاغذ‘‘
٭

Rate it:
Views: 392
20 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets