Add Poetry

معلوم ہے رستہ بھی تِرا اور تِری خُو بھی

Poet: ابنِ منیب By: ابنِ مُنیب, سویڈن

(جناب آفتاب مضطر کی زمین میں چند اشعار۔۔۔)

معلوم ہے رستہ بھی تِرا اور تِری خُو بھی
بگڑا ہوں تِری راہ سے، بھٹکا تو نہیں ہوں

کرتا ہے جو صد لخت بیَک جنبشِ خامہ
اے کاتبِ تقدیر کھلونا تو نہیں ہوں

اُٹّھے ہے جنازہ ہے مِرا بزم سے تیری
میں آپ تِری بزم سے اُٹّھا تو نہیں ہوں

سِیتا ہوں جو کانٹوں سے کُھلے زخم تو کیا غم
منت کشِ احسانِ مسیحا تو نہیں ہوں

ہر شخص مجھے روند کے گزرے ہے اِلٰہی
احساس کا پیکر ہوں مَیں رَستہ تو نہیں ہوں

Rate it:
Views: 572
16 Sep, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets