Add Poetry

معمول محبوب

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

بزم میلاد سجاناذکرنبی کرنا
زندگی بھرتم کام یہی کرنا

روایت ہے یہ میرے آقاکی
عطاؤں سے منگتوں کوغنی کرنا

فرمان کبریاء ہے قرآن پاک میں
جومحبوب کہے تم وہی کرنا

ملے ہیں جواللہ سے تمہیں
وقف نبی لمحے وہ گھڑی کرنا

خوب ہے نصیحت امّ غوث اعظم
جھوٹ نہ بولنابات سچی کرنا

مل جائے گرتمھیں مجبورکوئی
دوراس کی بے بسی کرنا

دنیاسے کبھی دنیاداروں سے
محبت کرنانہ دل لگی کرنا

میرے نبی کاثانی ہی نہیں
عقل مندی نہیں ہے برابری کرنا

درمصطفی پرسنورتے ہیں مقدر
معمول محبوب ہے قسمت کھری کرنا

تکلیف نہ پہنچے کسی کوبھی
بسرایسی امن سے زندگی کرنا

تکمیل ذکرسرورکونین ہے یہ
تذکرہ صدیقؔ ،عمر،عثمان ،علی کرنا

Rate it:
Views: 461
16 Jul, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets