Add Poetry

ملی نغمہ

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

ہم امن کے حامی ہیں دنیا کو بتانا ہے
جرات کی نشانی ہیں دنیا کو دکھانا ہے
ہم میں ہے حوصلہ کتنا اور کتنی ہمت ہے
دشمن کو مٹاکر یہ دنیا کو بتانا ہے

اپنے وطن کو ہم اک گلشن بنائیں گے
اور خونِ جگر سے ہم اس کو مہکائیں گے
ذرے ذرے کو پھولوں سے مہکائیں گے
اور روشنیاں کرکے ظلمت کو مٹائیں گے

اس کی خاطر ہم اپنی جان دیتے ہیں
جان دیتے بھی ہیں جان لیتے بھی ہیں
اس کی خاطر ہم تو زخم لیتے ہیں
زخم لیتے بھی ہیں زخم سہتے بھی ہیں

دہشت گردوں سے ہم کو نہ ڈرنا ہے
مل کے ہم کو تو اس سے لڑنا ہے
ملک کی خاطر اب ہم کو تو جینا ہے
جینا ہے ہم کو ، اس کی خاطر مرنا ہے

جاں سے بھی بڑھ کے ہم کو پیا ر اوطن
چاند سورج ہے یہ، ہے ستارا وطن
یہ سلامت رہے ، تا قیامت رہے
ذرا ذرا اس کا یا خدا اور یہ سارا وطن

خوشیاں بھی ہوں ، اس میں راحت بھی ہو
الفت بھی ہو ، اس میں چاہت بھی ہو
جوش و جذبہ اس کے جوانوں میں ہو
حوصلہ ہو جواں ، ان میں ہمت بھی ہو

Rate it:
Views: 608
13 Aug, 2016
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets