ملی نہ نوکری بچوں کاپیٹ خالی ہے
ہاں جیل بھیج دو روٹی جو اک چرا لی ہے
خزانہ لوٹ کے اس ملک کا حکمران گئے
صفائی ہاتھوں کی سرکار ہم تو مان گئے
کیے تھے وعدے محض ووٹ لینے کی خاطر
تھا اقتدار کا لالچ یہ لوگ جان گئے
بیرون ملک تو دولت سبھی چھپا لی ہے
ہاں جیل بھیج دو روٹی جو اک چرا لی ہے
کرے جو چوری اسے ہتھکڑی لگا ڈالو
غریب شخص کو نطروں سے ہی گرا ڈالو
امیر ملک بھی لوٹے تو اس کو دو عزت
اور حکمران اسے ملک کا بنا ڈالو
چمن ویران ہے ، خوشحال اس کا مالی ہے
ہاں جیل بھیج دو روٹی جو اک چرا لی ہے
ملی نہ نوکری بچوں کا پیٹ خالی ہے
ہاں جیل بھیج دو روٹی جو اک چرا لی ہے