مانگتا ہوں میںتجھ سے مغفرت کی دعا
کردے مجھ کو عطا، معاف کردے خطا
در پہ آیا ہوں لے کر تیرا آسرا
کردے مجھ کو عطا جو ہے میری دعا
واسطہ ہے تجھے تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کا
کردے وقتِ نزاع لب پہ کلمہ ادا
مجھ پہ کردے کرم میرے مولٰی کبھی
تجھ کو معلوم ہے میری سب خطا
نگاہ مشک پے کردے رحمت کی تو
صدقے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے اسکو نا دو سزا
میں بندہ بنوں جیسا تو چاہ رہا ہے
مجھ کو درکار ہے مولٰی تیری رضا