Add Poetry

منقبت درشان حضور غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

مرید آپ کے صف بہ صف غوثِ اعظم
پھرے دہر میں جاں بکف غوثِ اعظم

نہیں منحصر کچھ عرب اور عجم تک
ہے ذکر آپ کا ہر طرف غوثِ اعظم

ہے مرقوم ، کرتے تھے بے حد تمہارا
ادب صالحین سلَف غوثِ اعظم

خدا نے رکھا آپ کے جدِّ اعلا
علی ، یعنی شاہِ نجف غوثِ اعظم

کھٹکتی ہے بس اُن کو عظمت تمہاری
ہیں ایمان جن کے تلَف غوثِ اعظم

غلامی تمہاری گدائی تمہاری
ہمارے لیے ہے تُحف غوثِ اعظم

ہوا وہ نہ حاصل کسی بھی ولی کو
جو حاصل ہے تم کو شرَف غوثِ اعظم

بہ پاسِ ادب سب نے گردن جھکالی
نبی کے ہوئے جب خلَف غوثِ اعظم

مُشاہدؔ کے دل میں بھی جو حسرتیں ہیں
وہ ہیں آپ پر منکشف غوثِ اعظم

Rate it:
Views: 526
16 Nov, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets