کسی کے زخموں کو مرہم لگاتا نہیں کوئی
دنیا میں کسی کے کام آتا نہیں کوئی
جس شخص کو مالک دو جہاں ہدایت نہ دے
اسے صراط مستقیم دکھاتا نہیں کوئی
الله کسی کو کسی کا محتاج نہ کرے
ایسے کڑے وقت میں پاس آتا نہیں کوئی
یہ دنیا کیوں اتنی ظالم ہو چکی ہے
پوچھتا رہتا ہوں مگر سمجھاتا نہیں کوئی
جس طرح جی رہے ہیں ہم ہی جانتے ہیں
اس طرح تو زندہ رہ پاتا نہیں کوئی
ہمیں تو اپنے مولا کا سہارا ہے اصغر
انسان تو کسی کی بگڑی بناتا نہیں کوئی