وہ جو مٹی میں مل گئے سارے
مٹی کے پتلے سارے کے سارے
مٹی ہے مکاں میرا مٹی ہی منزل
خاکی ہوں خاک ہی میری اصل
یہ زمیں میری وہ آسماں میرا
ہے دو جہاں میں آشیاں میرا
کس شے پہ لکھا ہے نام میرا
یہ میرا وہ میرا کیوں کلام میرا
ہو دل میں اک صنم کتنا اچھا ہے
احد احد بس یہی نام کتنا اچھا ہے