Add Poetry

میرا دل دیر تک سوئے ہوئے منہ کی باس تھا

Poet: Zahid Imroz By: ehsan, khi
Mera Dil Der Tak Soye Hue Mun Ki Baas Tha

میرا دل دیر تک سوئے ہوئے منہ کی باس تھا
جہاں تم خود رو پھول بن کر کھل اٹھی تھیں
تمہارا منور وجود
میری تاریک روح میں سرما کی دھوپ بنا
تمہاری آنکھوں کی نمی سے کئی بہاروں نے خمار پیا
جوتوں سے گری مٹی سے بنے میرے ہاتھ
تمہاری تراشیدہ گولائیوں سے مل کر
جنت کی جھیل بن گئے
تمہارے سینے سے پھوٹتی آبشار کی موسیقی نے
میری زخمی سماعت کو سریلا گیت بنا دیا
میرے بنجر تخیل میں جہاں جہاں تمہارے قدم لگے
وہاں میں نئی دنیا بن کر تخلیق ہوا

اب تم جا چکی ہو
میرے آنسوؤں کی ندی
ایک ٹہنی کو بھی شجر نہیں کر سکی
میرے ارادوں کی شبنم
ایک کونپل کو بھی پھول نہیں کر سکی
سمجھوتے کا بھیڑیا

میرے ذرے ذرے سے تمہیں نوچ رہا ہے
اور اداسی ڈوبتے سورج کی آخری کرن بن کر
میرے کندھوں پر اندھیرے کی چادر ڈال رہی ہے

Rate it:
Views: 693
18 Jan, 2017
More Zahid Imroz Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets