Add Poetry

میرا رب

Poet: عرشیہ ہاشمی By: arshiya hashmi, islam abad

ھاں وہ میرا رب ہے
جیس سے میری نسبت ہے
ھر آن جس کی نگاہ ہے مجھ پر
ھر گھڑی کی سانس عنایت ھے مجھ پر
وہ ہی تو ھے جس نے مجھے دیا ھے
عدم سے وجود،شعور،قسمت
میرے خدا نے حیات د ھے
زرے سے پہنچایا کمال تک
انگلی پکڑ کہ مشکل ڈگر پہ،
ساتھ دیا،ہمت سے چلایا مجھ کو
کہاں سے لکھوں اور کہاں تک  ؟
وہ تو شامل ہے روز و شب میں
میں طفل تھی، جب شعور نہ تھا
نہیں   وہ اس سے پہلے بھی ساتھ ہی تھا
کہ جب نہ تھی میں  تو اس نے مجھ پر کرم کیا تھا
کہ اس نے تقدیر کو اپنی مرضی سے لکھ دیا تھا
وجود دینے کے بعد اس نے دئیے تھے رشتے
اذان، سے زندگی سجائی
بڑی محبت ہے اس کو مجھ سے
کہا اسی نے     
کہ اس نے مجھے مسلماں بنایا
ماں کی ممتا کا، باپ کی شفقت کا،
میرے سر پہ آسماں بنایا
پھر اس طرح زندگی چلی تھی 
میں اس کے احسانوں پہ جھک گئی تھی
صحیح سلامت دل و نگاہ ہے
وجود کامل ہے جسم و جاں ہے
علم ہنر میں کمال ہے تو میرا نہیان ہے
محبتیں لازوال مجھ پر ھیں  تو یہ اس کی عنایتیں ھیں
یہ رب کی مجھ سے محبتین ھین  
محبتیں ھیں    
وہ میرا رب ہے   رگوں میں بہتے لہو کی مانند
اسی کی ھیں رحمتین کہ جن پر گزر میرا ہے   ' '
میں رحمتوں کی، محبتوں کی قدر کروں گی
مگر بدلہ نا اک زرہ بھی دے سکوں گی
وہ حکم دیتا ہے "فاشکرو للہ"
کہان تلک شکر کر سکوں گی
کہ ذرہ میں ہوں،،،،، کمال ہے وہ
کہ میں ہوں فانی،،، لازوال ہے وہ
بے مثال ہے وہ   
جو میرا رب ہے   
اس سے میری نسبت ہے    

 

Rate it:
Views: 585
02 Nov, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets