Add Poetry

میرا عشق میرا وطن

Poet: شفق کاظمی By: Shafaq kazmi, Karachi

ہاں مجھے عشق ہے
بے پناہ عشق ہے

اس سر زمین سے ۔سبز ہلالی پرچم سے
میں اس عشق میں مر مٹ جانا چاہتی ہوں

میرا جذبہ عشق ایسا ہے کہ
اس وطن سے بغاوت کرنے والوں کو راکھ کر دوں

میں چاہتی ہوں شفق
مجھے موت بھی وطن کے عشق میں آئے

میں شہید ہوں
میں اپنے خون کا آخری قطرہ بھی اپنے وطن پر قربان کر دوں

میں سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر۔ آؤں تو

میرا جذبہ چیخ چیخ کر اعلان کرے
اے وطن تیری بیٹی تیرے عشق میں قربان ہو گئی
تیری بیٹی شفق
تیرے بیٹوں سے کم نہیں

Rate it:
Views: 771
15 Jan, 2020
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets