Add Poetry

میرا نام جب لب پہ لاتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جج صاحب میرا نام جب لب پہ لاتے ہیں
عدالت میں سبھی لوگ سو جاتے ہیں

ایک وکیل سےاس بات کا سبب پوچھا
بولے ہمیں لگاآپ ابھی اپناکلام سناتےہیں

ہمارے سامنے جنہیں آنے کی ہمت نہیں
وہ بیچارے پیٹھ پیچھےباتیں بناتے ہیں

جس کسی کو پیغام محبت بھیجتا ہوں
کیا سناؤں کہ وہ کیا کیا سناتے ہیں

دل سےنکال کر کٹہرےمیں لےآئےہیں
اب دل کی چوری کی کیا سزا سناتےہیں

Rate it:
Views: 370
04 Jul, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets