میرا کردار
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMمیری شاعری ذرا کونٹرورشل ہے صاحب
 مگر میرا پیار تو یونیورسل ہے صاحب
 
 ہم تو اناڑی تھےاناڑی اناڑی ہی رہے
 لیکن یہ دنیا تو بڑی پروفیشنل ہے صاحب
 
 جس کہانی میں ہیر رانجھا کے کردار ہوں
 پھر اس میں کیدو بھی ایسنشل ہے صاحب
 
 جان من میری باتوں کا برا نہ مانیے گا
 میری ہر بات انٹرنیشنل ہے صاحب
 
 مفاد کی خاطر کسی کی خوشامد نہیں کرتا
 کون کہتا ہے کہ اصغر بندہ کمرشل ہے صاحب
More Funny Poetry







