میری بات

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میری بات میں ٹانگ اڑا کہ بات کرتا ہے
جب بھی کرتا ہےمجھےلگا کہ بات کرتا ہے

وہ کسی پاکستانی تھانیدار سےکم نہیں ہے
مجھے ٹکٹکی پہ چڑھا کہ بات کرتا ہے

باتیں کرنے کا ہنر کوئی اس سے سیکھے
بات سے بات کی کھچڑی بنا کہ بات کرتا ہے

پہلےتو غصے سےمخاطب کرتا تھا مجھے
اب بڑے پیار سے سمجھا کہ بات کرتا ہے

پہلےتو فون پہ پیار جتاتا تھا مجھ سے
اب میرے سامنے آ کر بات کرتا ہے

Rate it:
Views: 393
17 Jun, 2011