میری زندگی کو مذاق بنا گئی ہے
پڑوسن مجھ سے پیچھا چھڑا گئی ہے
اب کیسےپیار بھری شاعری کروں
وہ مجھے طنزومزاح پہ لگا گئی ہے
اب رومانی اشعار کی آمد نہیں ہوتی
یہ کس مصیبت میں پھنسا گئی ہے
نئی پڑوسن سےجب چوری ملنےگیا
اس کا کتا بھونکا توتو یاد آگئی ہے