میری عینک اگر نھیں آتی
تیری صورت نظر نھیں آتی
پھلے وہ تھوڑا ہچکچاتی تھی
اب بھی وہ میرے گھر نھیں آتی
سارا دن میں تو سویا رھتا ھوں
نیند کیوں رات بھر نھیں آتی
میرے آگے یا پیچھے چلتی رہ
میرے سنگ سنگ اگر نھیں آتی
بی بی سی ماسی ڈھونڈھ لاتی ھے
ٹی وی پر جو خبر نھیں آتی
زوم آؤٹ بھی کر کے دیکھ لیا
کیمرے میں کمر نھیں آتی
کیوں مجھے بھائی کہتی پھرتی ھو
شرم تم کو مگر نھیں آتی
پھلے آتی تھی لطیفوں پہ ھنسی
اب کسی جوک پر نھیں آتی