Add Poetry

میری ہر ایک ریاضت کا ثمر دیتا ہے

Poet: حیاء غزل By: Haya Ghazal, Karachi

میری ہر ایک ریاضت کا ثمر دیتا ہے
ہاتھ اٹھتے ہی دعاؤں میں اثر دیتا ہے

خالقِ خلق وہ ہے ،ایک مجازی میرا
جب میں مانگوں وہ رہائی کا سفر دیتا ہے

خامشی کو مری الفاظ عطا کر کے نئے
مردہ کاغذ کے مسامات کو بھر دیتا ہے

مجھ کو دیتا ہے اسیری کا وہ مژدہ ایسے
میری پرواز کو پر دے کے کتر دیتا ہے

مجھ کو دکھتا ہے سپیدہ بھی سیاہی کی طرح
ایسے بینائی کو وہ حسنِ نظر دیتا ہے

میں نے مانگی ہی نہیں عزت و تکریم کبھی
اس کا احسان ہے بن مانگے ہی دھر دیتا ہے

رات بھر ہوتا ہے کتنے ہی خزانوں کا نزول
اس پہ یہ اشک مجھے صورتِ ذر دیتا ہے

Rate it:
Views: 837
28 Jul, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets