Add Poetry

میرے ابا اور میں

Poet: Talal Raza By: Talal Raza, Lahore

سر رکھنا بلند اے میرے وطن کے لوگوں
نہ کرنا شرمندہ اپنے آبا کو دوستوں
ہے یہی خواہش کہ شان وطن سلامت رہے
جو ظلم تھا سہا اسکا ازالہ ہو سکے
جبر و استحصال٬ غیر مہذب تہذیب کا خاتمہ ہوسکے
جس نام پے حاصل ہوا ملک وہ نام باقی رہے
بدعنوانی٬ بےایمانی و رشوت سے ملک پاک رہے
میرے ملک کا نام ہرگز بدنام نہ ہوسکے

جواب

افسوس کہ ایسا نہ کرسکے ہم ابا
اپنی خواہش کو ترک کبھی نہ کرسکے ہم ابا
ہر اک کی اجارہ داری قائم ہے یہاں
کمزور اور طاقت کا فرق ہے بپا
انصاف تعلق کے بغیر ملتا ہے کہاں
ہر اک لوٹی ہوئی دولت پہ اتراتا ہے یہاں
اسلام کا نام اگرچہ زندہ ہے یہاں
اسلام پر عمل مگر نایاب ہے یہاں
روزہ‘نماز و زکوتھ محض اسلام نہیں اے لوگوں
اور بھی بہت ہے اس راہ رب ذوالجلال میں

Rate it:
Views: 392
29 Jun, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets