میرے جذبوں کو زباں دے مولا
مجھے بھی کوئی گلستاں دے مولا
وجود میرا وجہ رونق شہر بنے
ایسی کوئی مجھے کہکشاں دے مولا
میرے ہم نوا بن جائیں وہ
مجھے ایسی طرز فغاں دے مولا
فتنوں کا موسم عروج پر ہے
اماں دے مجھے، ایماں دے مولا
جھلس رہا ہوں گناہوں کی دھوپ میں
رحمت کا اپنی سائباں دے مولا
کوچہ یثرب میں ، دم طاہر نکلے
پیدا ایسا کر ساماں دے مولا