Add Poetry

میرے خدا، میرے خدا

Poet: عاقب By: Adnan, Swat

میرے خدا، میرے خدا
تو ہے بڑا سب سے بڑا
تو نے مجھے پیدا کیا
تو نے مجھے سب کچھ دیا
میرے خدا، میرے خدا
تو ہے بڑا سب سے بڑا

چھوٹا ہوں میں تو ہے بڑا
ہو شکر پھر کیسے ادا
میرے خدا، میرے خدا
سنتا ہے تو سب کی دعا

اس بات کی توفیق دے
کرتا رہوں سب کا بھلا
میرے خدا، میرے خدا
تو ہے بڑا سب سے بڑا

ہر ایک کی خدمت کروں
ہر ایک کے کام آؤں سدا
میرے خدا، میرے خدا
تو ہے بڑا سب سے بڑا

نیکی کا ہے جو راستہ
وہ راستہ مجھ کو دکھا
میرے خدا، میرے خدا
تو ہے بڑا سب سے بڑا
میرے خدا، میرے خدا
سن لے دعا ، سن لے دعا

Rate it:
Views: 1242
25 Oct, 2021
More Children Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets