Add Poetry

میرے شانوں پہ مری شال بدل دیتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

میرے شانوں پہ مری شال بدل دیتے ہیں
میرے اشعار مری چال بدل دیتے ہیں

جن کو خطرہ ہو ہواؤں سے "بیگانہ پن کا"
ایسے پنچھی بھی کبھی ڈال بدل دیتے ہیں

جب کبھی سوچ کے کاٹے ہیں جہاں بال اور پر
میرے صیّاد وہاں جال بدل دیتے ہوں

میں تو بچتی ہوں سدا ایسے خداؤں سے کہ جو
کبھی ماضی تو کبھی حال بدل دیتے ہیں

ہم جو جھکتے ہیں کبھی لینے وفائیں اُن سے
وہ محبت کا کھرا مال بدل دیتے ہیں

ان کے ہاتھوں میں ہو گر تیرا مقدر وشمہ
وہ ستاروں کی ترے چال بدل دیتے ہیں

Rate it:
Views: 632
17 May, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets