میرے پیارے بابا جان
Poet: sarwat anmol By: sarwat anmol, sargodha
میرے پیارے بابا جان
 کتنا کچھ کرتے ہو تم ہمارے لیے
 پسینہ میں شرابوروجودلیے
 کڑی دھوپ میں دربدر پھرتے ہوے
 تمیہں فکر نہیں ہوتی ذرا بھی
 بس تلاشتے رہتے ہو ہر پل تم
 ہمارے لیے خوشیاں
 کڑی دھوپ میں جھلس کر خود
 ہمیں گھنی چھاؤں دیتے ہو
 میرے پیارے بابا جان
 کتنا کچھ کرتے ہو تم ہمارے لیے
 تمھارے چہرے کی لکیریں
 تمھاری تکھن کا حال بتاتی ہے
 تمھارا نڈھال وجود کہتا ہے
 آج تم بہت تھک گۓ ہو
 مگر ہماری اک نئ فرمائش پر
 تم پھر سے اک نئے جوش کے ساتھ
 اک نئ جستجو میں لگ جاتے ہو
 تھکن کا احساس کئ ختم ہوجاتا ہے
 ہمارے چہرے پرکھلی مسکان دیکھ کر
 تم پھر سے جی اٹھتے ہو
 اور پھر سے تیار ہو جاتے ہو
 دن بھر دھوپ میں جھلسنے کےلیے
 خود کو ہر روز تھکانے کےلیے
 میرے پیارے باباجان 
 تم کتنا کچھ کرتے ہو ہمارے لیے
  
More Father Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 