میں روزے سے ہوں

Poet: Ahsan Changezi By: Ahsan Changezi, karachi

میں روزے سے ہوں نہ مجھے تم ستانا
میں روزے سے ہوں نہ کچھ کم شم کرانا

صبح سے ہزاروں کو میں کہہ چکا ہوں
صبح سے مجھے کوئی بھی کہہ سکا نہ

میں انتیس کم تیس رکھتا ہوں روزے
نہیں روزہ بیگم کو یہ نہ بتانا

بس افطار کو تین گھنٹے ہیں باقی
یہ چوتھی فلم زرا جلدی لگانا

امیروں کی بیگم کا فیشن بنا ہے
یہ روزہ نہیں کمپیٹیشن بنا ہے

ہے میکپ سے فل لوڈ پرفیوم لگا کے
اور رکھا ہے بالوں کو گچھا بنا کے

زرا ان کے لئے بھی کچھ فرمانا
کیوں خاموش ہے صوفی فتوے لگانا

میں روزے سے ہوں نہ مجھے تم ستانا
میں روزے سے ہوں نہ کچھ کم شم کرانا

Rate it:
Views: 1344
06 Sep, 2008