میں منتسب در رسول ہوں
خاک پائے رہگزر رسول ہوں
مجھے طلب تخت تاج کہاں
میں امین منبر رسول ہوں
کیوں حاجت جاہ و جلال ہو
میں فقیر فقر رسول ہوں
مجھے خوف منکر ، نکیر کیسا
میں سگ غلامان فخر رسول ہوں
مجھے فکر کیسی ، عذاب کی
کرتا جب ذکر رسول ہوں
قسمت پہ جسے بڑا ناز ہو طاہر
میں وہ گدائے شہر رسول ہوں