Add Poetry

میں پاکستانی ہوں

Poet: احمد خلیل By: احمد خلیل, Karachi

توحید کا نعرہ ہے ، امید کا پرچم ہے
اپنی میری دھرتی ، اپنا میرا موسم ہے
اس خاک پہ میں قربان ، اس کی ہی دیوانی ہوں

میں پاکستانی ہوں
میں پاکستانی ہوں

ان پاک فضاؤں میں گونجے گی میری دھڑکن
چمکے گی میری چوکھٹ ، مہکے گا میرا آنگن
میں اپنے بزرگوں کے ، خوابوں کی نشانی ہوں

میں پاکستانی ہوں
میں پاکستانی ہوں

دشمن کیلئے شعلہ ، اپنوں کیلئے شبنم
باطل کیلئے بجلی اور حق کیلئے سر کم
جزبوں کا سمندر ہوں ، موجوں کی روانی ہوں

میں پاکستانی ہوں
میں پاکستانی ہوں

میری ذات کے آنگن میں ، جو سبز اجالا ہے
اس چاند ستارے کے ، پرچم کا حوالہ ہے
میں اس کے حوالے سے ، خود کو پہچانی ہوں

میں پاکستانی ہوں
میں پاکستانی ہوں

Rate it:
Views: 827
11 Aug, 2022
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets