مردوں پہ بڑھاپے میں جب جوانی آتی ہے
ان کے تصورمیں نئی دلنہیا رانی آتی ہے
پھر ڈھونڈھتے ہیں کوئی نیا جیون ساتھی
اس طرح اک دلچسپ موڑ پہ کہانی آتی ہے
نکل پڑھتے ہیں کسی حسیں چہرے کی تلاش میں
دیکھیں کہ زندگی میں کیسے شادمانی آتی ہے
جیسے ہی آتی ہے جواں دلہن گھر میں
پھر زیست میں بڑی بے سروسامانی آتی ہے
جب نئی بیگم کی فرمائشیں پوری نہیں کر سکتے
پھر انہیں یاد اپنی بیوی پرانی آتی ہے