Add Poetry

نبی کی شانِ معتبر بیان کب کسی سی ہوئی ہے

Poet: بشرٰ بابر By: بشرٰ بابر, ISLAMABAD

نبی کی شانِ معتبر،بیان کب کسی سی ہوئی ہے
وہ ذاتِ اکبر ہے جو شعور سے بالا تر ہوئی ہے

ارض و سماء کے نور ہیں،عرش پہ جن کی معراج ہوئی ہے
فلک پہ اُن کے جانے سے عرش پہ سب کی عید ہوئی ہے

محبوبِ رب کی آمد سے فرش پہ نازل رحمت ہوئی ہے
لگتا ہے جیسے نور کی فلک پر سے برسات ہوئی ہے  

اُن کے پیسینے کی خوشبو سے ہی دنیا بھی مہکی ہوئی ہے
بنی کے دنیا میں آنے سے ہر سو رحمت چھائی ہوئی ہے

اسی محبوب کی وجہ سے دنیا وجود میں آئی ہوئی ہے
تبھی تو آپ کی خاطر دو جہاں میں دھوم مچی ہوئی ہے

Rate it:
Views: 776
31 Oct, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets