سُن لو میاں ویلنٹائن (١)
پیار نہیں ہوتا “کَن فائن“ (٢)
یہ تو ہے اِک جذبہ “ڈی وائن“ (٣)
ہر مذہب میں اِس کی “ڈوکٹرائن“ (٤)
والدین سے ہے لَو “اَسائن“ (٥)
بہن اور بھائی کا لَو ہے “فائن“ (٦)
بیوی شوہر کا لَو ہے “ری فائن“ (٧)
دوستوں کی اُلفت ہے “شائن“ (٨)
آج کل ہے عجب “ ڈی زائن“ (٩)
پیار و ہوس ہیں دونوں “کم بائن“ (١٠)
بناء شادی کے کُچھ “ایسی نائن“ (١١)
اِس دِن کو سمجھ کر “اِک وائن“ (١٢)
اِک دُوجے کو کریں “جوائن“ (١٣)
ہاتھ میں نفس کی لے کر “وائن“ (١٤)
اِک دُوجے پہ ہو کے “بی نائن“ (١٥)
مِلتے ہیں “فار اونلی ریپائن“ (١٦)
عارضی ہے ایسا “ڈیس ٹائن“ (١٧)
لائف نہیں “جَسٹ اِیٹ اینڈ ڈائن“ (١٨)
سچائی کو کرنا “اِن ٹر ٹوائن“ (١٩)
قُربِ تباہی کے ہیں “سائن“ (٢٠)
کریں اگر نہ خُود کو “الائن“ (٢١)
سرور ہم کہلائیں گے “سائن“ (٢٢)
( ١) آج کل کی جھوٹی محبت کو عام کرنے والے (٢) محدُود (٣) خُدائی (٤) عقیدہ یا نظریہ (٥) ذمہ داری (٦) اچھا (٧) خالص
(٨) روشن (٩) نقشہ یا معاملہ (١٠) اکھٹا (١١) بیوقوف (١٢) گھوڑوں سے مُشابہ (١٣) شامل (١٤) شراب (١٥) مہربان
(١٦) صرف لُوٹ مار کیلئے (١٧) منزل یا مقصد (١٨) محض کھانا پینا
(١٩) توڑنا مروڑنا (٢٠) علامت (٢١) سیدھا کرنا (٢٢) پچھلا یا گُزرا زمانہ