نشاط دائمی

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

وصالِ یار کی مَیں تاب لا نہیں سکتا
مجھے فراق کی لذت کشید کرنے دو
جب اُن کے فضل سے طاقت نصیب ہوگی مجھے
مدینے جاؤں گا جاکر کبھی نہ آؤں گا
زہے نصیب جو ہوجائے آرزو پوری
غمِ فراق کا قصہ ہی ختم ہوجائے
نکل رہی ہے صدا یہ دلِ مُشاہدؔ سے
نشاطِ دائمی مِل جائے اس طرح سے مجھے

Rate it:
Views: 538
28 Jul, 2013
More Religious Poetry