جب ہوگا دہر میں ہر سو نظامِ مصطفی نافذ
تب ہوگا امن و صفا صدق و اتقا نافذ
اصولِ شرم و حیا ، نظم و ضبط و وفا
نبیِ پاک نے دنیا میں کردیا نافذ
بنیں جو سنتِ سرکارِ دوجہاں کے امین
ہمارے قلب میں ہو نور اور ضیا نافذ
وہی ہیں باعثِ تخلیقِ کل جہاں بے شک
انھیں کے نور سے ہر خشک و تر ہوا نافذ
رہے مُشاہدِؔ رضوی کے فکر و فن پہ خدا
ثنائے سرورِ کونین کی ادا نافذ