نعت گوئی میں وہ منفرد شان تھے
عصرِ حاضر میں وہ ایک حسّان تھے
ایک اِک شعر کہتا ہے یہ برملا
پرتوِ فکرِ احمد رضا خان تھے
دوہری نسبت تھی اچھے میاں سے انھیں
شاہِ برکت کی برکت کا فیضان تھے
شعر و نغمہ ، تصوف ، شریعت کی وہ
بالیقیں منفرد ایک پہچان تھے
ہر کسی پر لٹاتے رہے پیار وہ
میرے نظمی بہت خوب انسان تھے
یاد اُن کی مُشاہدؔ بہت آئے گی
میری خاطر وہ شفقت کا سامان تھے