شاہین بچوں کا ترانہ
شاعر : احسان سیلانی
آؤ ہم سب پڑھنا سیکھیں
شاہیں بن کر اُڑنا سیکھیں
ہم اُمید سہارے ہم ہیں
جگنو ،چاند ،ستارے ہم ہیں
آؤ نیکی کرنا سیکھیں
آؤ ہم سب پڑھنا سیکھیں
ہم ہیں چاند اُجالے کردیں
کانٹوں میں بھی خوشبو بھر دیں
جینا سیکھیں ،مرنا سیکھیں
آؤ ہم سب پڑھنا سیکھیں
ہم اسلام کے کام کریں گے
روشن اس کا نام کریں گے
اندھیروں سے لڑنا سیکھیں
آؤ ہم سب پڑھنا سیکھیں
مال و دولت ،طاقت ،اللہ
اپنی اُلفت ،چاہت ،اللہ
اللہ پاک سے ڈرنا سیکھیں
آؤ ہم سب پڑھنا سیکھیں
دانائی میں ساری خوشیاں
پڑھائی میں سار ی خوشیاں
خوشیوں کے رنگ بھر نا سیکھیں
آؤ ہم سب پڑھنا سیکھیں