Add Poetry

نعتیہ کلمات

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta
Naatia Kalam

سن کملی والے
اب میرے نالے
میری ڈوبی نیا
تو پار لگادے
میں رو رو تجھ کو دیتی ہوں صدائیں
مجھ دکھیا کی تو اب سن لے دعائیں
تو سن لے صدائیں تو سن لے دعائیں سن کملی والے
ہوں طوفانوں میں ہے رات اندھیری
دکھوں کی بدلی ہے مجھ پہ گھنیری
تو تھام لے طوفاں اور کردے اجالے سن کملی والے
سب اک اک کرکے ہیں ساتھی چھوٹے
بن بن کے ہیں رشتے چھوٹے
اپنوں سے ملا دے میری بسا دے ، سن کملی والے
ہو دکھیا پر تیری خاص نظر اب
لے مشکل میں تو میری خبر اب
کر خاص نظر اب ہے ساتھ ترے رب ، سن کملی والے
اس رنج و الم میں میری بن جا ڈھارس
اور خاک صدف کو تو کر دے پارس
ڈھارس بھی بندھادے پارس بھی بنا دے
سن کملی والے
اب میرے نالے
میری ڈوبی نیا تو پار لگا دے

Rate it:
Views: 705
21 Jan, 2014
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets