Add Poetry

نعت آقا ﷺ نے عزت بچالی

Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USA

بچ گیا میں عذاب و سزا سے ، نعت آقا ﷺ نے عزت بچالی
دیکھاآقا ﷺکو اپنی لحد میں ، کالی کملی میں انکی پناہ لی

رب قسم کھائے انﷺ کی ادا کی ، ان ﷺکی زلفوں کی انکی ردا کی
دونوں عالم کی کنجی عطا کی ، آپ ﷺ ہی کی یہ ہے شانِ عالی

تھک گئے ہیں جدا کرنے والے ، ذکر آقا ﷺملے گا جہاں لے
وحدہ لاشریک لَکَ نے ، کلمے میں بھی جگہ ہے نکالی

روزِ محشر ہمارے ہیں یاو ر ﷺ ، سب کے آقا و مولا ورہبرﷺ
بخشی جائیگی آقا ﷺکی امت ، رب نے کب بات انکی ہے ٹالی

نعت پہچان میری بنی ہے ، میری آواز رب نے چنی ہے
میرا ورثہ ہے توصیف آقاﷺ ، ہوش جب سے ہے میں نے سنبھالی

معرکہ تھا عجب جنگ ِ خیبر ، جسکے سالار تھے مولا حیدرؓ
ہاتھ رب کا ، نگاہ مصطفیﷺ کی یا علیؓ آپ نے فتح پالی

کون جانے گا اسرارِ معراج ، مختصر تھی یہ آقاﷺ کی منہاج
قاب قوسین ہے اک اشارہ ، تھی ملاقات یہ لامثالی

سبز گنبد میں دیکھوں گا مفتی ، یہ طلب نہ مٹی نہ مٹے گی
ہوگی کیا کیفیت سوچتا ہوں ، سامنے ہو جو روضے کی جالی
 

Rate it:
Views: 258
16 Apr, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets