تیری نظرِکرم جِس پر میرے سرکار ﷺ ہو جائے
تو طوفاں میں گھِری کشتی بھی اُسکی پار ہو جائے
تیرے قُرباں میرے آقا ﷺ یہ میرا جسم، میری جاں
تُمھارے نام پہ قُرباں میرا گھر بار ہو جائے
کھُلا ہے راز یہ ہم پہ، تُمھارےعشق میں کھو کر
نبی ﷺ کے پیار سے حاصِل خُدا کا پیار ہو جائے
مُجھے مطلُوب ہے طارق، نہ یہ دُنیا نہ وہ دُنیا
میری ہے آرزو اتنی، تیرا دیدار ہو جائے ۔۔۔۔١