Add Poetry

نعت بر زمین اعلیٰ حضرت ............ نالۂ درد سے یوں حشر اُٹھانا کیا ہے

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi, Hyderabad

نالۂ درد سے یوں حشر اُٹھانا کیا ہے
دوستو! اس طرح کرنا یہ تماشہ کیا ہے

کیوں ہے بے چینی کا یہ زور ، تڑپنا کیا ہے
اے خطاکارو! یہ رو نا ، یہ بلکنا کیا ہے

جب کہ سرکارِ دوعالم ہیں شفیعِ اعظم
عید ہے روزِ جزا ، خوف کیا کھٹکا کیا ہے

شربتِ دید سے بجھ جائے گی تشنہ قلبی
تجھ کو تاریکیِ مرقد کایہ صدمہ کیا ہے

اُس کا رُتبہ ہے بڑا اعلیٰ کوئی کیا سمجھے
عشقِ سرکار کی رفعت کا ٹھکانا کیا ہے

میں مروں ارضِ مدینہ میں بقیع ہو مدفن
شاہِ کونین! مرے دل کا تقاضا کیا ہے

فیض ہے کلکِ رضاؔ کا اے مُشاہدؔ رضوی
نعت لکھنے کا ولے تجھ کو قرینہ کیا ہے

Rate it:
Views: 291
31 Mar, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets