Add Poetry

نعت رسولﷺ

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

آؤ پیارے نبی کی بات کریں
دوستو کچھ وحی کی بات کریں
جس نے آگاہ ہم کو رب سے کیا
صاحبِ آگہی کی بات کریں
جس نے روشن کئے دلوں کے چراغ
کچھ تو اُس روشنی کی بات کریں
آدمیّت ہے جس نے سکھلائی
کیوں نہ اُس آدمی کی بات کریں
جس کے چرچے ہیں دو جہانوں میں
حق تویہ ہے اُسی کی بات کریں
ہر طرف موت ہی کے سائے ہیں
دوستو زندگی کی بات کریں
جس نے سب کچھ لُٹا دیا ہم پر
ہم بھی اب اُس غنی کی بات کریں
جس نے غیروں کی جھولیاں بھر دیں
کچھ توایسے سخی کی بات کریں
جس نے ایماں سے مالا مال کیا
ہاں اسی ہاشمی کی بات کریں
وہ جو رحمت بنا کے بھیجا گیا
سب اسی یثربی کی بات کریں
جس نےپتھر دلوں کو موم کیا
لہجہءِ شبنمی کی بات کریں
جس نے ٹُوٹے دلوں کو جوڑ دیا
آپ اُس دلبری کی بات کریں
وہ جو لے جائے سیدھا جنت میں
ہم تو اُس رہبری کی بات کریں
وہ جو ہر ظلم کے خلاف لڑا
اُسی مردِ جری کی بات کریں
وہ جو ہر طرح سے مثالی ہے
سرورِ عالمی کی بات کریں
جس کےاخلاق سب سے اعلیٰ ہیں
ہم تواس آدمی کی بات کریں
وہ جو رب کو عزیز ہے یارو
آپ کی بندگی کی بات کریں
جس نے توڑا سکوتِ محکومی
اسی صوتِ کڑی کی بات کریں
سب مسائل کا حل سے جس کے پاس
آج اس فلسفی کی بات کریں
جس پہ قربان عظمتیں ساری
ہم بھی اس عاجزی کی بات کریں
باتیں تو اور بھی بہت سی ہیں
اب تو بس پیروی کی بات کریں
ان میں کس چیز کی کمی ہے اے دوست
کس لئے ہم کسی کی بات کریں
ہم پہ لازم ہے شکر رب کا و سیم
اُس کے کرمِ جلی کی بات کریں
 

Rate it:
Views: 454
04 Jul, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets