نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachiاے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سلا جانا
اس چشم تصور کو دیدار عالی دکھا جانا
جب عرض کرواپنی جالی سے لپٹ کر تم
سائل میرا پیغام بھی اس در پہ سنا جانا
خاتم مرسل ذات کے گرداب میں گھرا ہوں
میرے سفینے کو مقصد ساحل سے لگا جانا
قسمت سے نصیب ہوتی ہے فضائے مد ینہ
اس مہک سے گلشن جاں کو سجا جانا
یہ کہہ رہی ہے حاجیوں سے خاک طیبہ کی
ادب قرینے سے یہاں سب سر کو جھکا جانا
اشکوں کی لڑی میں پروکے عقیدت کے موتی
محفل میں صورت نعت اب حال دل بتا جانا
جینے سے کہیں اچھی ہے موت مدینے میں
لےکے ان گلیوں میں مجھے میری قضا جانا
More Islamic Poetry






